بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلبھارت میں بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

بھارت میں بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

بھارتی شمالی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں بھگدڑمچنے کے بعد امدادی کارکن ایک متاثرہ شخص کو اسٹریچر پر لے کر جارہے ہیں۔ (شِنہوا)

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی ریاست اترپردیش میں بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تاہم مودی نے ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بدھ کے روز اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں 45 روز تک جاری رہنے والے مذہبی اجتماع ’’مہا کمبھ‘‘ کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ پریاگ راج مہا کمبھ میں پیش آ نے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والے عقیدت مندوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ شدید زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے تاہم وہ بھی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے میں بھی ناکام رہے۔

یوگی کے مطابق تقریباً 10 کروڑ افراد بدھ کے روز پریاگ راج کے 3 دریا یعنی گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر "مونی اماوسیہ ” کے مقدس دن پر مقدس غوطہ لگانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

مہا کمبھ تہوار کے دوران ہندو عقیدت مندوں کے لئے مقدس غوطہ لگانے کے لئے بدھ ایک خاص دن تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!