اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی تعاون سے افریقہ کی ”عظیم سبز دیوار “کی تعمیر میں پیش...

چینی تعاون سے افریقہ کی ”عظیم سبز دیوار “کی تعمیر میں پیش رفت، وزیر ماحولیات موریطانیہ 

موریطانیہ کی وزیر ماحولیات و پائیدار ترقی میسعودہ باہام محمد لغدف نے کہا ہے کہ ’چائنہ افریقہ گرین ٹیکنالوجی پارک‘  ایک عام دوطرفہ منصوبہ نہیں بلکہ "ایک جاری سبز انقلاب” ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): میسعودہ باہام محمد لغدف، وزیر ماحولیات و پائیدار ترقی، موریطانیہ

"یہ منصوبہ روایتی تعاون کا کوئی عام منصوبہ نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

یہ ایک ایسا سبز انقلاب ہے جس پر پیش رفت جاری ہے۔

سال 2017 میں جب ہم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ساتھ پہلا معاہدہ کیا تھا ۔ تب سے اب تک ہم نے 100 ہیکٹر ریتلی زمین کو مستحکم کیا ہے۔ اس کے 4 ہیکٹر حصے کو چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے پائیدار اور قابلِ استعمال نخلستانوں میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 45 مقامی تکنیکی ماہرین نے ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں تربیت مکمل کر لی ہے۔ اس منصوبے سے آس پاس کےعلاقوں کی آبادی کے لئےملازمتوں کے 120 براہِ راست مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ہم نے چین کی کمپنی ’سی نووے ‘کے ساتھ مزید 10 ہزار ہیکٹر اراضی کو سرسبز بنانے کے منصوبے کےمعاہدے پر دستخط کئے ہیں۔توقع ہے کہ اس کے نتائج دیرپا ہوں گے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین موریطانیہ کا ایک ایسا شراکت دار ہےجس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

چین نے موریطانیہ کی نیشنل ایجنسی برائے گریٹ گرین وال کے لئے 5 جدید موسمیاتی اسٹیشنز نصب کئےہیں جبکہ چین کے کاروباری اداروں کی شراکت سے فضائی بیج بونی کا نظام اور ریت کو مستحکم کرنے کے مکمل تکنیکی آلات بھی متعارف کرائے گئےہیں۔

سال 2020 سے اب تک چین ہر سال ماہرین کی 3 ٹیمیں موریطانیہ بھیجتا ہے جو افریقی عظیم سبز دیوار کے قومی دفتر کے عملے کو تربیت دیتی ہیں۔

اب تک 3مقامی تکنیکی ماہرین اور 25 کارکنان عملی مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ٹیکنالوجی کی ترقی کے میدان میں موریطانیہ کو چین کی مسلسل معاونت حاصل رہی ہے۔ ہم ’چائنہ موریطانیہ ڈیزرٹیفیکیشن کنٹرول سینٹر‘ کے نام سے ایک مرکز قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ مرکز مستقبل میں چین اور افریقہ کے درمیان ماحولیاتی تعاون کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا۔

عالمی سطح پر ماحولیاتی تعاون میں چین کے کردار کی کوئی مثال موجود نہیں۔ ‘گروپ 77 اور چین’ کے پلیٹ فارم پر چین نے افریقی ممالک کو موسمیاتی تبدیلی اور صحرا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اہم قراردادوں کی منظوری میں بھی بھرپور مدد فراہم کی ہے۔

رواں برس چین اور موریطانیہ کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر موریطانیہ کے قومی دفتر، چین کی کمپنی ’سی نووے ‘ اور شین جیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکالوجی اینڈ جیوگرافی ( ایکس آئی ای جی) کے درمیان سہ فریقی تعاون ان مشترکہ کوششوں کی روشن مثال ہے جو ماحول دوست منصوبے‘افریقہ کی عظیم سبز دیوار’ کی تعمیر کے لئے کی جا رہی ہیں۔”

نواکشوط، موریطانیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!