امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چین-کیلیفورنیا بزنس فورم 2025 میں دستخطی تقریب کا منظر-(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا)بے ایریا کونسل کے صدر اور سی ای او جم ونڈرمین نے چین-کیلیفورنیا بزنس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات ہمارے لئے واقعی بہت اہم ہیں۔
فورم میں چین اور امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے تقریباً 500 کاروباری افراد اور حکام اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید گہرا کرنے کے لئے شریک ہوئے۔
ونڈرمین نے کہا کہ چین ہمارا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل تقریباً ایک نسل سے چین کے ساتھ بے ایریا اور کیلیفورنیا کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں سرگرم ہے۔
فورم کے دوران جنوبی کیلیفورنیا کے تاجر رہنماؤں نے بھی ونڈرمین کی تائید کی۔
لاس اینجلس ایریا چیمبر آف کامرس کی سی ای او اور صدر ماریہ ایس سلیناز نے کہا کہ فورم امریکہ-چین تعلقات کے اہم موڑ پر آ رہا ہے جب ہم تجارت، غیر یقینی صورتحال اور پیچیدگیوں سے گزررہے ہیں۔
سلیناز نے کہا کہ کیلیفورنیا کے چینی صوبوں اور شہروں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات نے نمایاں نتائج دئیے ہیں۔ انہوں نے چین کو مضبوط اقتصادی طاقت اور لاس اینجلس کی تیسری سب سے بڑی مصنوعات برآمد کرنے والی منڈی قرار دیا۔
فورم میں امریکی تجارتی محصولات امریکی کاروباری مالکان کے لئے گفتگو کا اہم موضوع تھے۔
کیلیفورنیا میں قائم ڈیپ لائٹ کمپنی کے مالک مائیکل ٹائبری نے شِنہوا کو بتایا کہ محصولات نے ان کی کمپنی کو تقریباً تباہ کر دیا۔
