چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں الاشن کو بندرگاہ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں الاشنکو بندرگاہ سے رواں سال پیر تک چین۔ یورپ (وسط ایشیا) کی 3 ہزار سے زائد مال بردار ٹرینیں گزریں۔
ریلوے حکام کے مطابق اس سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو اہم فروغ ملا۔
الاشنکو چین کو وسط ایشیا اور یورپ سے ملانے والا ایک اہم مرکز ہے۔فی الوقت 123 چین۔یورپ (وسط ایشیا) مال بردار ٹرین روٹس الاشن کو بندرگاہ سے گزرتے ہیں جو جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک کو جوڑتے ہیں۔
یہ ٹرینیں 200 سے زیادہ اقسام کا سامان لے جاتی ہیں جن میں نئی توانائی گاڑیاں اور مکینیکل پرزوں سے لیکر الیکٹرانکس اور روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔
الاشنکو ریلوے اسٹیشن کے ایک ملازم یانگ پھنگ کا کہنا ہے کہ ہم چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کا ہموار آپریشن یقینی بنانے کے لئے پورے ہفتے 24 گھنٹے "گرین چینل” چلاتے ہیں۔
یانگ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیشن نے رواں سال یومیہ چین۔ یورپ مال بردار ٹرین کے اوسط 21 دورے نمٹائے جس میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 30 دوروں کی تھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link