اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نیا سنگِ میل عبور...

چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نیا سنگِ میل عبور کر لیا

"چینی شہر لو یانگ اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت سے مالا مال ہے۔ یہ نہ صرف ایک جدید صنعتی شہر ہے بلکہ مضبوط صنعتی انفراسٹرکچر اور جدید سائنسی ترقی کی وجہ سے بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔”

سوموار کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے تاریخی و صنعتی شہر لو یانگ کا دورہ کیاہے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی کا معائنہ کیا اور مقامی سطح پر جدید مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): لیانگ وان شان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی
’’لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایل وائی سی) ایک معروف بیئرنگ ساز ادارہ ہے جو وسیع پیمانے پر مختلف اقسام کی  مصنوعات تیار کر نےمیں مہارت رکھتا ہے۔ بیئرنگز مشینی آلات کے بنیادی اجزاء ہیں جو ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں ایل وائی سی نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تحقیق میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے جس سے صنعتی تبدیلی اور ترقی کے دوران خود کو نئے سرے سے متحرک کیا ہے۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): سونگ ہیتاؤ، تکنیکی انجینئر، انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ، لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی

"بیئرنگز کو عام طور پر ‘مشین انڈسٹری کا دل’ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی مشین کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں لو یانگ بیئرنگ گروپ (ایل وائی سی) نے پیداواری عمل میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ ادارہ روایتی مشینوں سے نکل کر اب خودکار، ذہین اور ڈیجیٹل نظام کے تحت بیئرنگز تیار کر رہا ہے جو صنعتی ترقی کی نئی جہتوں کی عکاسی کرتا ہے۔”

چین میں روایتی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی (ایل وائی سی) اس انقلابی تبدیلی کی ایک روشن مثال ہے۔ کمپنی نے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر اپنی پیداواری صلاحیت اور عالمی مسابقت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

 ایل وائی سی نے ایرو اسپیس، ونڈ انرجی اور ہائی اسپیڈ ریل جیسے جدید شعبوں میں استعمال ہونے والے بیئرنگز کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین ٹیسٹنگ پلیٹ فارم قائم کیے ہیں جو اس کی تکنیکی مہارت اور صنعتی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): یو ہیبو، جنرل مینیجر، لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ

"حالیہ سالوں میں ہم نے اپنی پیداوار میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے، جس میں ہماری توجہ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، ونڈ پاور، ہائی سپیڈ ریل اور جدید توانائی سے چلنے والی گاڑیوں جیسے شعبوں میں اعلیٰ معیار اور قابل اعتماد مصنوعات تیار کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ تبدیلی تکنیکی جدت اور صنعتی اپ گریڈیشن کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے تحت ممکن ہوئی ہے جو ہماری مسابقت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔”

اس وقت لو یانگ بیئرنگ گروپ کی مجموعی پیداوار کا 70 فیصد حصہ جدید اور اعلیٰ معیار کے بیئرنگز پر مشتمل ہے۔ خصوصاً سرنگ کھودنے والی مشینوں کے لیے تیار کردہ مرکزی بیئرنگز نے اس شعبے میں چین کا درآمدی انحصار نمایاں طور پر کم کر دیا ہےجو مقامی صنعتی خودکفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ شِن یِنگ، پارٹی چیف و چیئرمین، لو یانگ بیئرنگ گروپ کمپنی

"ہمیں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود انحصاری کو اپنانا ہوگا۔ ملک کی بنیادی صنعتوں کی ترقی نے بیئرنگ سازی جیسے اہم شعبے کو نئی جہت دی ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ  ہم  روایتی پیداواری عمل کو ڈیجیٹل اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرےجس سے رفتار اور معیار دونوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ہم ڈیزائن اور تحقیق و ترقی کے عمل میں مصنوعی ذہانت کو شامل کر کے اپنی صنعتی صلاحیت کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔”

اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): لیانگ وان شان، نمائندہ، شِنہوا نیوز ایجنسی

"ایل وائی سی کی تبدیلی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ صوبہ ہینان کی روایتی صنعتیں کس طرح جدت اپنا کر خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔”

2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہینان صوبے کے بڑے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اداروں کی اضافی پیداوار میں 14.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں کی ترقی 10.6 فیصد رہی ہے۔ زرعی ثقافت سے بھرپور یہ صوبہ اب جدید صنعتوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جو چین کے نئے دور میں معیاری اور مستحکم ترقی کی ایک زندہ مثال ہے۔

لو یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!