راولپنڈی : اے ٹی سی راولپنڈی نے 9 مئی مقدمات میں وزیراعلی علی امین ،زرتاج گل ودیگر کو طلبی نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی بارے درج مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کے ذریعے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ،قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل ، محمد اشرف سوہنااور مہر محمد جاوید کے طلبی سمن جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزمان کو 26 جون کو اڈیالہ جیل پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔