اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبلغراد میں چینی سفارتخانےمیں عوامی دن کا انعقاد

بلغراد میں چینی سفارتخانےمیں عوامی دن کا انعقاد

سربیا  کے شہر بلغراد میں منعقدہ ’’نِی ہاؤ چائنہ‘‘ چین-سربیا دوآن وو عالمی  ڈریگن کشتی میلے میں ایک لڑکی روایتی چینی پھولوں کا جوڑا زان ہوا وے لگوا رہی ہے۔(شِنہوا)

بلغراد (شِنہوا) سربیا میں چینی سفارتخانے نے اپنے احاطے میں بڑے پیمانے پر عوامی دن کا اہتمام کیا جس میں حکام، ماہرین تعلیم اور طلبہ سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔  اس تقریب کا مقصد روایتی اور جدید چین کےحسن کا قریبی مشاہدہ فراہم کرنا تھا۔

سربیا میں چین کا تجربہ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں 4 موضوعاتی علاقے ترتیب دیئے گئے تھے جس میں مہمانوں کو چینی برانڈز کی الیکٹرک گاڑیوں کو دیکھنے، چائے بنانے ،خطاطی کا تجربہ کرنے اور مستند چینی پکوانوں کا ذائقہ چکھنے جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی۔

 تقریب میں شیر رقص، کٹھ پتلی تماشے اور مارشل آرٹس سمیت دلکش ثقافتی فن کے مظاہرے پیش کئے گئے۔

تقریب سے خطاب میں سربیا میں چینی  سفیر لی منگ نے کہا کہ چین اور سربیا کے درمیان آہنی دوستی ہے جو ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں اور عملی تعاون کو فعال انداز سے انجام دے رہے ہیں۔

لی نے امید ظاہر کی کہ تمام شعبوں سے وابستہ افراد روایتی دوستی کو جاری رکھیں گے۔ چین-سربیا تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-سربیا معاشرے کے قیام میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔

سربیا کی قومی اسمبلی کی نائب سپیکر مارینا ریگس نے تقریب میں  کہا کہ چینی کاروباری اداروں نے سربیا میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے جس سے سمیدیریوو سٹیل پلانٹ بحال ہوا ہے، بور تانبے کی کان بحال ہوئی جس سے سربیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی آگے بڑھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئے نکتہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین اور سربیا تعلقات ایک اور روشن مستقبل کو اپنانے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!