اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتائیوان میں مادر وطن کے پر امن اتحاد نو کے فروغ کے...

تائیوان میں مادر وطن کے پر امن اتحاد نو کے فروغ کے لئے تھنک تینک قائم

چین کے جنوب مشرقی تائیوان کے نیو تائپے شہر میں سیاح شی فین واٹر فال دیکھتے ہوئے-(شِنہوا)

تائپے(شِنہوا)تائیوان میں ایک نیا تھنک ٹینک قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مین لینڈ  اور تائیوان کے درمیان پرامن اتحاد نو کو فروغ دینا اور آبنائے پار تعلقات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔

تھنک ٹینک کے بانیوں کے مطابق سان حہ پریکٹس انسٹی ٹیوٹ نامی تھنک ٹینک دونوں اطراف کے درمیان قربت، پرامن تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ تھنک ٹینک نیو پارٹی کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں لیبر پارٹی، تائیوان کی دیگر سیاسی جماعتوں اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی شمولیت بھی موجود ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے افتتاحی سیمینار کے دوران نیو پارٹی کے چیئرمین وو چھینگ-تائین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مشن گزشتہ 32 سال سے تبدیل نہیں ہوا جوکہ مادر وطن کے پرامن اتحاد نو کا حصول ہے۔

وو نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ تائیوان کے عوام کو اتحاد کی خواہش کے کھلے عام اظہار کے لئے جائز پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

تقریب کے دوران ادارے نے آبنائے تائیوان سے متعلق تزویراتی سوچ پر اپنا پہلا وائٹ پیپر بھی جاری کیا۔ یہ وائٹ پیپر 4 ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں ایسے موضوعات پر غور کیا گیا ہے جیسے کہ تائیوان کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی عائد کردہ پابندیوں کو کیسے توڑا جائے اور آبنائے پار امن کے "کوڈ” کو کیسے سمجھا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!