ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے صدرمحمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ کوتحلیل کر دیا ہے،جس سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد عبوری حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ بنگا بھابن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما بیگم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ مسلح افواج کے تینوں چیفس آف اسٹاف، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبا تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ صدر کی مشاورت کے بعد کیا گیاہے۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے میڈیا ونگ کے رکن شمس الدین دیدر نے شِنہوا کو بتایا کہ پارٹی سربراہ خالدہ ضیا کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے۔