اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھونگ چھنگ کے عالمی تجارتی میلے میں چین کی مغربی خطے کی...

چھونگ چھنگ کے عالمی تجارتی میلے میں چین کی مغربی خطے کی مقبولیت میں اضافہ

چین کی جنوبی مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقدہ 7 ویں مغربی چین عالمی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چھونگ چھنگ (شِنہوا) عالمی کاروباری رہنماؤں نے چھونگ چھنگ میں جاری مغربی چین عالمی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت میں چین کے مغربی خطے میں ترقی کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔

نمائش کے افتتاحی روز 200 ارب یوآن (تقریباً 27.8 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کے سودے ہوئے تھے۔

انسانی سائنس اور صحت نگہداشت  میں مہارت رکھنے والے کثیرالقومی ادارے داناہر چائنہ میں بیرونی امور کی نائب صدر انیتا وے نے نمائش میں اپنی پہلی شرکت کے دوران خطے کے لئے اپنے ادارے کی وابستگی پر زور دیا۔

وے کا مزید کہنا تھا کہ چین کا مغربی خطہ اپنی وسیع منڈی، آبادی اور صحت کی نگہداشت میں بھرپور وسائل کے ساتھ ساتھ زبردست صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ چھونگ چھنگ کے بائیو فارماسیوٹیکل اختراع سے متعلق معاون اقدامات ان کے ادارے کو کاروبار کے لئے خصوصی طور پر مضبوط ترغیبات فراہم کررہے ہیں۔

نمائش کی انتظامی کمیٹی کے مطابق 39 ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 300 سے زائد کاروباری ادارے اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ نمائش میں اب تک کئے گئے معاہدوں میں پیداوار اور جدید خدمات کی صنعتوں کا حصہ 75 فیصد سے زائد ہے۔

لاجسٹکس، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والے کثیر القومی ادارے جی ایل پی چائنہ کے سینئر نائب صدر ژینگ فو کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ  اب چین میں اپنی نئی سرمایہ کاری کا تقریباً نصف ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں منتقل کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!