اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمغربی چین تجارتی میلے میں 200 ارب یوآن سے زائد مالیت کے...

مغربی چین تجارتی میلے میں 200 ارب یوآن سے زائد مالیت کے معاہدے

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں 7 ویں مغربی چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا بورڈ آویزاں ہے-(شِنہوا)

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے 7 واں مغربی چین بین الاقوامی میلہ شروع ہوگیا، جہاں موقع پر ہی منصوبوں کے معاہدوں کی مالیت 200 ارب یوآن (تقریباً 27.8 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔

تقریب میں تھائی لینڈ کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا گیا۔ سیچھوان صوبے کو مستقل مہمان صوبے کے طور پر اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کو ایک نئے اضافی مہمان شہر کے طور پر مدعو کیا گیا۔

میلے میں 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری اداروں نے شرکت کی، جن میں 56 مرکزی ریاستی ملکیتی ادارے، 47 فارچیون گلوبل 500 کمپنیاں، 93 کثیرملکی کارپوریشنز اور 286 معروف نجی کمپنیاں شامل ہیں۔

انتظامی کمیٹی کے مطابق جن منصوبوں کے معاہدے کئے گئے ہیں ان میں سے 75 فیصد سے زائد کا تعلق پیداواری اور جدید خدمات کی صنعتوں سے تھا، جن میں ہوابازی، جدید مواد، توانائی اور جدید آلات جیسے شعبے شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!