اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26نومبر احتجاج میں گرفتار 86پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے مقدمات پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت کے بعد 86 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ وکیل علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا ء کی ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کارکنان کو 10، 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
