اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہیمبرگ میری ٹائم میوزیم میں مشرق و مغرب کے بحری ورثے کی...

ہیمبرگ میری ٹائم میوزیم میں مشرق و مغرب کے بحری ورثے کی دلکش نمائش

انٹرنیشنل میری ٹائم میوزیم ہیمبرگ (آئی ایم ایم ایچ) جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ کے  ایک تاریخی گودام میں واقع ہے۔ اسے دنیا کے جامع ترین سمندری عجائب گھروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس عجائب گھر کے بانی  پیٹر تام سینئر (2016-1928) تھے۔ انہوں نے اپنی ذاتی دلچسپی اور برسوں کی محنت سےسمندری تاریخ سے متعلق اشیاء جمع کیں اور انہیں اس عجائب گھر کا حصہ بنایا ہے اور سال 2008 میں یہ عجائب گھر عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔

میوزیم کی 10منزلہ عمارت کی9 منزلوں کو "ڈیکس” یعنی نمائش کے لئے مختص  کیا گیا ہے۔ یہاں رکھی گئی  تقریباً 60 ہزار اشیاء میں تاریخی نمونے، تصاویر اور کتابوں کے وسیع ذخیرے شامل ہیں۔

تاہم اس عجائب گھر کی خاص بات اس کی وسعت نہیں بلکہ وہ انداز ہے جس کے ذریعے یہ دنیا بھر کے سمندری سفر کی کہانیوں خاص طور پر مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے پہلوؤں کو یکجا کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک قابلِ ذکر علامت چینی مہم جو ژینگ حے (1433-1371) کا کانسی کا مجسمہ ہے۔ اسے دنیا کے دیگر 6مشہور سمندری ملاحوں کے ساتھ نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

عجائب گھر کھلنے کے چند ماہ بعد  ’ژینگ حے‘ کے بحری جہاز کا ایک تفصیلی ماڈل چین کے مشرقی صوبہ فُوجیان اور ہیمبرگ میں مقیم چینی کمیونٹی نے عجائب گھر کو عطیہ کیا ہے۔ پیٹر تام سینئر نے اس ماڈل کو ایک قیمتی اضافہ قرار دیا تھا جو عالمی بحری تاریخ میں چین کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

مشرق اور مغرب کے درمیان سمندری روابط کا یہ سلسلہ آج کے جدید دور میں بھی جاری ہے۔ رواں برس کے آغاز میں سی او ایس سی او شپنگ لائنز کمپنی لمیٹڈ نے سال 2018 میں لانچ کئےگئے 400 میٹر لمبے کنٹینر بردار بحری جہاز کے دو میٹر لمبے ماڈل کا تحفہ عجائب گھر کو دیا تھا۔ یہ دنیا کے بڑے بحری جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گیرٹ مینزل، کیوریٹر، انٹرنیشنل میری ٹائم میوزیم ہیمبرگ (آئی ایم ایم ایچ)

” 20 ہزار کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بحری جہاز کا یہ شاندار ماڈل ہماری مجموعہ میں اس قسم کا پہلا ماڈل ہے۔”

میوزیم آج ہیمبرگ کا ایک اہم مقام اور سمندری تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئےبڑی کشش کا باعث ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وینا منیہر، مقامی سیاح

"میرا خیال ہے کہ یہاں سب کچھ ہی متاثر کن ہے۔ وہ جہاز، چھوٹے جہاز، بڑے جہاز اور وہ جہاز جو وہیل کی ہڈیوں سے بنائے گئے ہیں وہ واقعی حیران کن ہیں۔ یہ سب کچھ بہت دلچسپ ہے۔ میں کہوں گی کہ یہاں سے سیکھنے کے لئےواقعی بہت کچھ ہےے۔”

ہیمبرگ، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!