پنجاب حکومت نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کرلیا۔ 28 مئی تک اسکولز کے اوقات بھی محدود کردئیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولز پر ہوگا۔
پنجاب بھر کے اسکولز کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے، اسکولز کے اوقات کار 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوں گے، 28 مئی سے قبل تمام اسکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔
قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گرمیوں چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ تعلیمی سال کے دوران اسکولوں کی بندش کے باعث ہونے والے لرننگ لاسز کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اور ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ان نقصانات میں مزید اضافہ نہ ہو۔
وزیر تعلیم نے نے طلباء اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ بچے محفوظ رہیں۔
