اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین15 واں 5 سالہ منصوبہ اعلیٰ معیار پر مرتب کیا جائے، چینی...

15 واں 5 سالہ منصوبہ اعلیٰ معیار پر مرتب کیا جائے، چینی صدر

 چین کے صدر شی جن پھنگ ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مضبوط، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر زور دیا ہے تاکہ قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین کے اگلے 5 سالہ منصوبے کو اعلیٰ معیار کے تحت مرتب کیا جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کی تشکیل سے متعلق کام سے متعلق  حالیہ ہدایت میں کہی۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ 5 سالہ منصوبوں کی سائنسی انداز میں تشکیل اور ان پر مستقل عملدرآمد ملک کے نظم و نسق میں سی پی سی کے طرز حکمرانی کا ایک اہم تجربہ ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں بیان کردہ تزویراتی اقدامات کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے اور چین کو جدید بنانے کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے عوامی مشاورت، تحقیق اور تبادلہ خیال بڑھانے اور وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کے ساتھ اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو مربوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

2026 سے چین معاشی اور سماجی ترقی کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبے پر عملدرآمد شروع کرے گا۔

فی الحال سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اس منصوبے کے لئے تجاویز کا مسودہ تیار کر رہی ہے اور متعلقہ محکمے مستقبل قریب میں مختلف رابطوں کے ذریعے عہدیداروں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ماہرین اور سکالرز سے رائے اور تجاویز حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!