شی آن: چین کے ملکی ساختہ مسافربردار طیارے سی 919 نے بیجنگ اور شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن کے درمیان سفری خدمات کا آغاز کردیا ہے۔
سی 919 کی آپریٹرچائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کے مطابق 139 مسافروں کے ساتھ ایم یو2113 پرواز نے پیر کی شام 4 بجے شی آن کے شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیجنگ کےلیے اڑان بھری، جو سی 919 کا پانچواں باقاعدہ تجارتی روٹ ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر یہ مسافر پرواز بیجنگ سے رات 8 بجے واپس روانہ ہوگی،پرواز کا دورانیہ تقریباً 2گھنٹے 50منٹ ہے۔