اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کےسینئر قانون ساز کا بھرپور دورہ نیپال

چین کےسینئر قانون ساز کا بھرپور دورہ نیپال

14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شیاؤ جے کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

کٹھمنڈو (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شیاؤ جے نے 14 سے 17 مئی تک نیپال کے دورے کے دوران این پی سی کے وفد کی قیادت کی۔

دورے کے دوران شیاؤ جے نے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی، ایوان نمائندگان کے اسپیکر دیو راج گھمیرے، قومی اسمبلی کے چیئرمین نارائن پرساد دہل اور ایوان نمائندگان کی ڈپٹی اسپیکر اندرا رانا سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

شیاؤ جے نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین-نیپال تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی برقرار رکھی ہے۔ چین رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں چین-نیپال اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری اور عملی تعاون کی مسلسل گہری ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیپال کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

شیاؤ جے نے نیپالی عہدیداروں کو 20ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس اور 14ویں این پی سی کے تیسرے اجلاس کے نتائج کے ساتھ ساتھ چین میں حالیہ سیاسی اور اقتصادی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

نیپالی عہدیداروں نے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور کسی بھی قوت کو نیپالی سرزمین کو چین مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!