چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ژوشان کی شین جیا مین ماہی گیری بندرگاہ سے ماہی گیری کشتیاں روانہ ہورہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی بحیرہ چین میں ایک مشکلات کے شکار ماہی گیر جہاز سے 8 غیر ملکی ماہی گیروں کو بچایا ہے۔
سی سی جی نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہیں منگل کو جنوبی کوریا کے ماہی گیر جہاز 887 ایوجن سے متعلق ہنگامی انتباہ ملا تھا جس کے بعد کامیابی سے امدادی کارروائی کی گئی۔ ماہی گیر جہاز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس میں پانی بھررہا تھا اور وہ خطرے سے دوچار تھا۔
سی سی جی کے مطابق یہ ماہی گیر جہاز حادثے سے قبل 20 روز سے سمندر میں ماہی گیری کررہا تھا۔
ماہی گیروں کو اسی علاقے میں بدھ کے روز جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ کے سپرد کردیا گیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link