پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینمین لینڈ کے ترجمان کی دوسری عالمی جنگ کی تاریخ مسخ کرنے...

مین لینڈ کے ترجمان کی دوسری عالمی جنگ کی تاریخ مسخ کرنے پر لائی چنگ تے پر تنقید

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے لائی چنگ تے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ بیانات میں دوسری عالمی جنگ کی تاریخ کو مسخ کیا اور وہ دوسری عالمی جنگ میں فسطائیت اور جارحیت کے خلاف منصفانہ جدوجہد کو ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے ملک کو تقسیم کرنے کے مذموم عزائم کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوانے یہ تبصرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے لائی چنگ تے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے عوام کو الجھن میں ڈال رہے ہیں اور اپنی جھوٹی کہانیوں کے ذریعے بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ نیز خفیہ طور پر اپنے "تائیوان کی آزادی” کے نظریے کو فروغ دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ایشیا میں اہم میدان جنگ کی حیثیت سے چین نے 3کروڑ 50 لاکھ فوجیوں اور شہریوں کی ایک بڑی قومی قربانی دی اور جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام نے مزاحمتی جنگ میں فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی دوسری عالمی جنگ کی فتح اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے اور ساتھ ہی تائیوان کی واپسی کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔

 80 سال پہلے  چین جاپانی حملہ آوروں کو شکست دینے اور تائیوان کو اپنے علاقے میں واپس لانے میں کامیاب رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج خوشحال چینی قوم تائیوان کو چین سے الگ ہونے نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "تائیوان کی آزادی” علیحدگی پسندی میں ملوث افراد کے لئے کوئی اچھا اختتام نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لائی چنگ تے تاریخ کو کس طرح مسخ کرتا ہے وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور نہ ہی وہ مادر وطن کے ناگزیر اتحاد کے تاریخی رجحان کو تبدیل کرسکتاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!