اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور کولمبیا نے بی آر آئی کے حوالے سے تعاون کے...

چین اور کولمبیا نے بی آر آئی کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو سے ملاقات کی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  چین اور کولمبیا کو چاہیے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی) میں کولمبیا کی باضابطہ شمولیت کو دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کریں۔

شی نے یہ بات بدھ کو اپنے کولمبیا کے ہم منصب گستاوو پیٹرو سے ملاقات کے دوران کہی جو چین- سیلاک (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری) فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی اور اکیسویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر سے متعلق دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

شی نے لاطینی امریکہ میں کولمبیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نکتہ نگاہ سے دیکھا ہے۔

ملاقات کے دوران کولمبیا کے صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے اور فریقین کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرتے ہوئے باہمی تعاون میں اضافہ کرنا  چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!