اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے بھاری اور قابل استعمال مائع ایندھن کے راکٹ انجن کا...

چین نے بھاری اور قابل استعمال مائع ایندھن کے راکٹ انجن کا تجربہ مکمل کرلیا

چین کے وسطی صوبہ ہوبے  کے شہر ووہان میں ایئروسپیس سے متعلق نمائش میں شہری راکٹ انجن کے ایک ماڈل کو دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 140 ٹن وزنی مائع آکسیجن میتھین انجن کی آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی ہے جو ملک کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹس کو قوت فراہم کرے گا۔

چائنہ ایئرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی اکیڈمی آف ایئرو سپیس پروپلشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ راکٹ انجن چین کے موجودہ اوپن سائیکل مائع آکسیجن میتھین انجنوں میں سب سے زیادہ زور رکھتا ہے۔

یہ انجن دوبارہ قابل استعمال راکٹوں کے لئے ایک اہم طاقت کا ذریعہ بننے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور مستقبل کے زمین و خلا کے درمیان نقل و حمل کے نظام، دوبارہ استعمال ہونے والے لانچ وہیکلز اور بھاری راکٹوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اکیڈمی کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کامیاب تجربہ چین کے 100 ٹن معیار کے مائع آکسیجن میتھین انجنوں کی پیداوار میں پیشرفت ہے۔ اکیڈمی نے ترقیاتی عمل کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ صرف 7 ماہ میں مکمل کیاگیا۔

دسمبر 2024 میں سرکاری ملکیت والے راکٹ انجن ڈویلپر نے تجارتی خلائی جہاز کے لئے اپنے 90 ٹن دوبارہ قابل استعمال مائع آکسیجن مٹی کے تیل کے انجن کا تجربہ کیا جو 2023 میں تجارتی خلائی شعبے پر توجہ مرکوز کرنے کے بعد سے ایک سنگ میل کا حصول ہے۔

تجارتی خلائی شعبے کو ملک کی 2024 کی سرکاری کارکردگی رپورٹ میں "معاشی ترقی کے نئے انجن” کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

اکیڈمی نے کہا کہ بھاری انجن خاص طور پر دوبارہ قابل استعمال 200 ٹن مائع آکسیجن – میتھین انجنوں کی تیاری کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!