اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینارومچی سے پہلی چین، یورپ ریلوے میل ٹرین روانہ، ڈاک رابطے کا...

ارومچی سے پہلی چین، یورپ ریلوے میل ٹرین روانہ، ڈاک رابطے کا نیا آغاز

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے اہم تجارتی مرکز ہورگوس پورٹ سے جمعرات کے روز چین،  یورپ ریلوے ایکسپریس (ارومچی) کی پہلی میل بردار ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ یہ نئی سروس چین اور یورپ کے درمیان بین الاقوامی ڈاک ترسیل کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔

اس اقدام سے ریل، سڑک اور فضائی راستوں کو یکجا کر کے ایک مربوط ڈاک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر تجارتی رابطوں کو مزید تقویت دے گا۔

ڈاک  ٹرین قازقستان کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 17 ٹن وزنی ای کامرس پارسلز پر مشتمل 1,038 بیگ شامل تھے۔ ان میں ملبوسات، الیکٹرانکس، روزمرہ استعمال کی اشیاء اور دیگر مصنوعات شامل ہیں، جو سرحد پار تجارت اور عالمی رابطوں کی رفتار کو بڑھا رہی ہیں۔

ٹرین کی اگلی منزل یورپ کے 20 سے زائد ممالک ہیں، جہاں  تجارتی  اشیاء پہنچائی جائیں گی۔ جس سے نہ صرف چین، یورپ تجارتی روابط کو وسعت ملے گی بلکہ خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔

ماضی میں  یہ ٹرینیں صرف وسطی ایشیائی ممالک تک ہی محدود تھیں، مگر اب اس نیٹ ورک کو یورپ تک وسعت دی جا رہی ہے۔ ماہانہ اوسطاً 30 ٹن میل کی ترسیل کی توقع ہے، جو مستقبل میں خطے کے لیے ایک مستقل تجارتی روٹ کی حیثیت اختیار کر سکتی ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ (چینی): لی زی وے، بزنس مینیجر، ہورگوس بوباؤ انٹرنیشنل فریٹ ایجنسی کمپنی لمیٹڈ

"یہ نیا روٹ چین، یورپ میل ترسیل کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس سے روایتی تجارتی کمپنیوں اور کراس بارڈر ای کامرس پلیٹ فارمز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع ملتے ہیں، جو ’چین میں تیار‘ مصنوعات کی مسابقت کو مزید بڑھاتے ہیں۔”

ارومچی ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!