چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر شولان کے شولان نمبر 3 مڈل اسکول میں قائم ایک عارضی پناہ گاہ میں ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ ( آر سی ایس سی) کے عملے کی ایک رکن رہائشیوں سے بات چیت کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی) نے ہنگامی امدادی فرائض کے لئے تقریباً 1 لاکھ اہلکاروں پر مشتمل 1 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
یہ ٹیمیں 8 شعبوں میں آفات سے بچاؤ، طبی امداد، پانی کی فراہمی ، صحت عامہ کی خدمات، ہنگامی نقل و حمل، نفسیاتی مدد، تلاش ، بچاؤ اور آبی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔
تنظیم کے نائب صدر وانگ بن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 میں آر سی ایس سی نے ہنگامی ردعمل کو 565 مرتبہ فعال کیا اور 7 لاکھ 75 ہزار امدادی اشیا مہیا کیں۔
آرسی ایس سی اپنے نچلی سطح کے نیٹ ورکس اور رضاکاروں سے فائدہ اٹھانے، امدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ٹیکنالوجی حل کو مربوط کرنے اور آفات سے متاثرہ آبادیوں میں تیزی سے انسانی ہمدردی امداد فراہم کرنے کے لئے ہنگامی ردعمل اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے صدر بے شیاؤ چھاؤ نے فاؤنڈیشن کے کلوزڈ لوپ سسٹم کو اجاگر کیا جو فنڈ جمع کرنے اور وسائل کی تقسیم سے لیکر تعمیل کی نگرانی تک ہر چیز کا احاطہ کرتا ہے۔
