جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینجدت کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی شعبے کی اصلاحات کو مزید...

جدت کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی شعبے کی اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے گا :چینی عہدیدار

بیجنگ: چین کے مرکزی مالیاتی کمیشن نے کہا ہے کہ ملک کے مالیاتی شعبے کی اصلاحات کو مزید گہرا  کیا جائے گا جس کا مقصد ملک کی جدت کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔

مرکزی مالیاتی کمیشن کے عہدیدار وانگ جیانگ نے ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں مالیاتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق  اہم کوششوں کی تفصیلات پیش کرنے کے  بعد شِنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔

مرکزی مالیاتی ورک کمیشن  کے عہدیدار  وانگ نے کہا کہ ملک کے مالیاتی شعبے کو اب بھی مالیاتی خطرات، مالیاتی خدمات کے نسبتا کم معیار وکارکردگی، بدعنوانی اور نسبتا کمزور مالی نگرانی  جیسے  بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ  ہونے والے سی پی سی پلینم کے رہنما اصولوں  پر عملدرآمد کے لیے مرکزی بینک کے نظام اور مالیاتی پالیسی پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو بہتر بنانا  اورایک جدید مالیاتی اداروں ، مارکیٹ، مصنوعات اور خدمات  پر مبنی  نظام کی تعمیر کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔

وانگ  کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے درمیان  توازن سے متعلق کیپٹل مارکیٹ کے افعال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ  مالیاتی ریگولیٹری نظام کی اصلاح اور حقیقی معیشت کے لیے موزوں  ترغیبات اور کنٹرول کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔

عہدیدار نے مالیاتی شعبے کے اعلی معیاری کھلے پن کو فروغ دینے اور مالیاتی قوانین اور ضوابط کی تشکیل کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!