محکمہ موسمیات نے آج سے12 مئی تک ملک میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرےگی،ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے،7سے11مئی کےدوران راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور،سرگودھا،جہلم،اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں،بارش کا امکان ہے،7تا 12 مئی چترال،دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ میں تیزہواؤں، بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے،بلوچستان اور سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،اب تک سب سے زیادہ دو ملی میٹر بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ، اپرمال، تاجپورہ میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
