اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملوں میں کم از کم 300...

سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملوں میں کم از کم 300 افراد ہلاک ہو گئے، حکومت

سوڈان کے خرطوم میں سوڈانی مسلح افواج(ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)کے درمیان فوجی جھڑپوں کے نتیجے میں خرطوم ہسپتال کی ایک عمارت میں تباہی کا منظر ۔(شِنہوا)

خرطوم (شِنہوا) جنوب مغربی سوڈان کی مغربی ریاست کردفان  کے شہر النہود پر نیم فوجی دستوں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملوں میں کم از کم 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوڈان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے گزشتہ 2 دنوں کے دوران ہوئے اور آر ایس ایف پر نسلی بنیادوں پر ہلاکتیں کر کے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

وزارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی فریقوں سے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ وہ آر ایس ایف کے اقدامات کے حوالے سے اختیار کی گئی نرمی کو  ختم کریں۔

ایک آزاد انسانی ہمدردی کے گروپ سوڈانی ڈاکٹرز سنڈیکیٹ کی ابتدائی کمیٹی نے بھی 15 خواتین اور 21 بچوں سمیت 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آر ایس ایف نے ابھی تک ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!