اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ تجارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، بفیٹ

امریکہ تجارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، بفیٹ

امریکی ارب پتی اور برکشائر ہیتھ وے کے چیئرمین اور سی ای او وارن بفیٹ کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

نیویارک (شِنہوا) امریکی ارب پتی سرمایہ کار وارن بفیٹ نے ٹیکس اور تحفظ پسندی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

نبراسکا کے شہر اوماہا میں برکشائر ہیتھ وے کے چیئرمین اور سی ای او بفیٹ نے کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تجارت کو ایک ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔

بفیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے، جب سات ارب پچاس کروڑ لوگ آپ کو زیادہ پسند نہیں کرتے اور آپ کے پاس 30 کروڑ لوگ ہیں جو کسی نہ کسی طرح اپنی کامیابی پر فخر کر رہے ہیں ، مجھے نہیں لگتا کہ یہ درست ہے اور نہ ہی دانشمندانہ ہے۔

بفیٹ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جوں جوں باقی دنیا خوشحال ہوتی جائے گی، یہ ہمارے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا  بلکہ ہم خود بھی زیادہ خوشحال ہوں گے، ہمیں اور ہمارے بچوں کو زیادہ تحفظ کا احساس ہوگا۔

سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں برکشائر ہیتھ وے کی  آپریٹنگ آمدنی 14 فیصد کم ہو کر 9.64 ارب امریکی ڈالر رہ گئی جس میں زرمبادلہ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!