چین میں موسمیات کی ترقی ہزاروں برسوں پر محیط رہی ہے۔ اس ترقی کا راز جاننے کے لئے بیلاروس کے ایک طالبعلم اولادزسلاو لینیوچ نےچین کے مشرقی شہر نانجنگ کا دورہ کیا ہے۔اس دورے میں اس نے چین کی موسمیاتی ترقی کا بہت قریب سے مشاہدہ کیاہے۔
اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): اولادزسلاو لینیوچ، بیلاروس کا طالبعلم، جیانگسو
’’ کیا آپ کبھی یہ سوچ کر حیران ہوئے ہیں کہ ماضی میں لوگ موسم کی پیشگوئی کیسے کیا کرتے تھے؟ یعنی بادلوں اور بارشوں کا مشاہدہ کر کے؟ یا چھوٹے جانوروں کو دیکھ کر۔
آج میں ’بیجی گے‘ پہاڑی پر آیا ہوں جسے جدید چینی موسمیات کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔ میں نےسنا ہے کہ یہاں چین کی ہزاروں سال پرانی موسمیاتی تاریخ بھی محفوظ ہے۔ میرے ساتھ آئیے، چل کر دیکھتے ہیں‘‘
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): پی یاچی، ٹور گائیڈ، بیجی گے موسمیاتی میوزیم
’’ میرے دائیں جانب ایک سورج گھڑی ہے جس میں ایک سایہ ڈالنے والا ستون اور وقت کی نشان زدگی والا ڈائل ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی جب اس پر پڑتی ہے تو ستون کا سایہ متعلقہ وقت پر پڑتا ہے۔ یہ خاص طور پر دھوپ والے دنوں میں نہایت درست کام کرتی ہے ۔ اس میں صرف 15 منٹ سے کم کی غلطی کی گنجائش رہتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): پی یاچی، ٹور گائیڈ، بیجی گے موسمیاتی میوزیم
’’ ہمارے پاس یہاں ایک قدیم آلہ بھی ہے جو ہوا کی سمت ناپنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ اسے ’لوان فینگ ونڈ وین‘ یا ’فوئنکس ونڈ وین‘ کہتے ہیں۔ جب ہوا چلتی ہے تو اوپر لگا ہوا فوئنکس گھوم کر ہوا کی سمت بتاتا تھا۔ قدیم چینی لوگوں نے مشاہدہ کیا تھا کہ مختلف سمتوں سے آنے والی ہوائیں اکثرمختلف موسم کا باعث بنتی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اولادزسلاو لینیوچ، بیلاروس کا طالبعلم، جیانگسو
’’ مس پی نے مجھے بتایا کہ یہ آلات بظاہر سادہ لگتے ہیں مگر یہ اپنے وقت کی جدید ترین ٹیکنالوجی تھے۔ ان کا کردار زراعت، ثقافت اور سیاست میں نہایت اہم ہوا کرتا تھا۔‘‘
اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): اولادزسلاو لینیوچ، بیلاروس کا طالبعلم، جیانگسو
’’میں نے سنا ہے کہ جیانگسو کے موسمیاتی مرکز میں موسمی پیشگوئی کی بہت سی جدید ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔ آئیے وہاں چلتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): یانگ من، انجینئر، جیانگسو موسمیاتی مرکز
’’ ہوا کی رفتار ناپنے والے اس سینسر کی ہی مثال لے لیں۔ یہ سینسر عموماً 10 میٹر اونچے کھمبے پر نصب کیا جاتا ہے۔ ہر دو سال بعد اس سینسر کو ہماری لیبارٹری میں واپس لا کر چیک کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معیاری جانچ کے باعث اس کی پیمائشیں درست اور قابلِ اعتماد ہیں۔۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): زو شوپنگ، معاون محقق، نانجنگ جوائنٹ انسٹی ٹیوٹ فار ایٹموسفیرک سائنسز
’’ یہ ہمارا پہلا موبائل پلیٹ فارم ہے جو سڑک کے موسم کی جانچ کے لئےتیار کیا گیا ۔ یہ شہرکی سڑکوں اور شاہراہوں پر آزادی سے حرکت کر سکتا ہے تاکہ درجہ حرارت، ہوا کےدباؤ، نمی، ہوا کی کیفیت، سڑک کی سطحی حالت اور اس کےسطحی درجہ حرارت کی نگرانی کی جا سکے۔‘‘
نانجنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link