اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتنزانیہ میں سمندر پار چینیوں کا قومی اتحاد نو اور تجدید شباب...

تنزانیہ میں سمندر پار چینیوں کا قومی اتحاد نو اور تجدید شباب کے فروغ کاعزم

تنزانیہ میں چین کی سفیر چھن منگ جیان چین کے انسداد علیحدگی قانون کے نفاذ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر تنزانیہ کے بندرگاہی شہر دارالسلام میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ میں سمندر پار چینیوں نے قومی اتحاد نو اور چینی قوم کے تجدید شباب کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے یہ عزم بندرگاہی شہر دارالسلام میں چین کے انسداد علیحدگی قانون کے نفاذ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

2 عشرے قبل چین کی سب سے بڑی قانون ساز اسمبلی قومی عوامی کانگریس نے بھاری اکثریت سے انسداد علیحدگی قانون کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

تنزانیہ میں چین کی سفیر چھن منگ جیان نے کہا کہ سمندر پار چینی علیحدگی پسند قوتوں کو روکنے اور پرامن اتحاد کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ میں مقیم چینیوں کی یہ قابل فخر روایت ہے کہ وہ  تقسیم کی مخالفت اور اتحاد کا دفاع کرتے ہیں۔ ہمیں ‘تائیوان کی آزادی کے جھوٹے بیانیے’ اور ‘چینی شناخت ختم کرنے’ کے رجحان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، چینی برادریوں کو متحد کرنا ہوگا، غیر معمولی روایتی ثقافت کو آگے بڑھانا ہوگا اور قومی، ثقافتی اور ریاستی شناخت کے اپنے احساس کو مضبوط بنانا ہوگا، چینی قوم کے لئے ایک مشترکہ گھر کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تنزانیہ میں پرامن قومی اتحاد نو کے فروغ کے لئے چائنہ کونسل کے چیئرمین فینگ ژین یو نے بیرون ملک مقیم چینی باشندوں پر زور دیا کہ وہ اس یادگاری تقریب کو ایک ایسے موقع کے طور پر لیں جس کے ذریعے وہ بیرون ملک اتحاد کے فروغ کی تنظیموں کے کردار کو ایک پل کے طور پر جاری رکھیں تاکہ مزید بیرون ملک چینی باشندوں کو متحد کیا جا سکے اور مادرِ وطن کے پرامن اتحاد کے عمل کی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن خون کے رشتے سے جڑے  ہیں۔ مادر وطن کا اتحاد نو ایک تاریخی رجحان اور تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!