اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں بارے اپنے اور عدالتی فیصلے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں بارے اپنے اور اعلی عدالتوں کے فیصلے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 4فیصلے ان افراد کیلئے اپ لوڈ کئے گئے ہیں جو مخصوص نشستوں بارے تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپ لوڈ کئے گئے فیصلوں میں الیکشن کمیشن کادسمبر 2023ء میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ،پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری 2024ء کا فیصلہ اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست بارے کمیشن کا فیصلہ شامل ہیں۔
![](https://internews.pk/wp-content/uploads/2024/06/Inter-Logo-1-Copy-150x150.jpg)