چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ریاستی کونسل کے ایک ایگزیکٹو اجلاس میں دریا اور جھیل کے تحفظ اور بچوں کی فلاح وبہبود پر غور کیا گیا۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں دریا اور جھیل کے تحفظ کے لئے انتظامات کئے گئے اور مشکلات کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود کو مزید تحفظ سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں صحت عامہ تحفظ قانون کا مسودہ بھی زیربحث آیا اور چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے سان مین میں جوہری توانائی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چین کا آبی حیاتیاتی نظام مسلسل بہتری کی سمت گامزن ہے۔ اجلاس میں آلودگی کے خاتمے کے لئے خصوصی، سائنسی اور قانون پر مبنی نکتہ نگاہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور آبی وسائل،ماحول اور حیاتیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہم آہنگ کوششیں کرنے کا کہا گیا۔
اجلاس کے مطابق مسئلے کو اصل مقام پرحل کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے، نگرانی اور وسائل کی تلاش کو مستحکم کرنا اور اضافی اخراج کو روکنا چاہیے۔
مشکلات کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اجلاس نے بچوں کی ترقی کو ترجیح دینے اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہائشی، طبی، تعلیمی، اور ذہنی صحت کی ضروریات کے لئے خدماتی نظام کو مسلسل بہتر بنانےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔
