اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی شمسی ٹیکنالوجی کمپنیاں انڈونیشین مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے میں...

چین کی شمسی ٹیکنالوجی کمپنیاں انڈونیشین مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے میں مصروف عمل

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے ووژونگ کے تائی یانگ شان ٹاؤن شپ میں ایک اہلکار ایک انرجی اسٹوریج اسٹیشن پر آلات کے آپریشن کی جانچ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا) آسیان خطے میں شمسی توانائی اور فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کی ایک بڑی تجارتی نمائش سولرٹیک انڈونیشیا 2025 اختتام پذیر ہو گئی۔

 چینی نمائش کنندگان نے اپنی کٹنگ۔ایج ٹیکنالوجیز کی بدولت توجہ حاصل کر لی اور خطے میں مارکیٹ کو وسعت دینے اور ماحول دوست شراکت داری بنانے کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سولر ماڈیول تیار کرنےوالوں میں سے ایک جنکو سولر کے سیلز منیجر ایلن فو نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر انڈونیشیا کی توانائی کی منتقلی  خاص طور پر چھت پر شمسی توانائی کے نظام اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام میں مارکیٹ کے نمایاں مواقع پیش کرتی ہے جس سے ترقی کی نمایاں صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔

انڈونیشیا شمسی توانائی کی ترقی کے لیے ایک مثالی ملک ہے کیونکہ یہ خط استوا پر واقع ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً سارا دن اور سال بھر سورج کی روشنی ملتی ہے۔

انڈونیشیا کی وزارت توانائی ومعدنی وسائل نے سرکاری ملکیتی کمپنی پی ٹی  پی ایل این کو چھت پر شمسی توانائی کے پلانٹس (روف ٹاپ پی ایل ٹی ایس) بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس ترقیاتی منصوبے میں 2024-2028 کی مدت کے دوران 5 ہزار746 میگاواٹ (ایم ڈبلیو)تک کی گنجائش کا کوٹہ بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!