پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے بندرگاہی شہر کی برطانیہ کے ساتھ گہرے تعاون پر نظریں

چین کے بندرگاہی شہر کی برطانیہ کے ساتھ گہرے تعاون پر نظریں

برطانیہ کے شہر لندن میں تیانجن کے لئے سرمایہ کاری وکاروبارکے فروغ کی تقریب میں شہری چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن کی تشہیری ویڈیو دیکھ رہےہیں-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن کے لئے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کی ایک تقریب وسطی لندن میں منعقد ہوئی، جس میں چینی اور برطانوی متعلقہ فریقوں نے بھرپور شرکت کی۔

تیانجن کے نائب میئر ژائی لی شِن نے کہا کہ تیانجن چین کے شمال میں ایک اہم ساحلی مرکز اور شمال مشرقی ایشیا کے لئے ایک تزویراتی گزرگاہ اور سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم منزل ہے کیونکہ شہر ایک مضبوط صنعتی بنیاد، بھر پور تعلیمی و سائنسی وسائل اور عالمی معیار کی بنیادی شہری سہولتوں کا حامل ہے۔

ژائی لی شِن نے تیانجن اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی ٹھوس بنیاد پر روشنی ڈالی کیونکہ تیانجن اور برطانیہ کے مابین درآمدی اور برآمدی تجارت 2024 میں 1.49 ارب پاؤنڈ (1.99 ارب امریکی ڈالر) تک رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔

برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زے  گوانگ نے کہا کہ تیانجن دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو باہمی فائدہ مند تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

چینی سفیر نے اعلیٰ معیار کی وسعت کو جاری رکھنے کے چین کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مجموعی محصولات کی سطح کو 7.3 فیصد تک محدود کردیا گیا ہے اور مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست کو مزید مختصر کیا جائے گا۔

چینی سفیرنے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی اور برطانوی حکومتیں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کے لئے ایک قابل اعتماد، شفاف، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کریں گی۔

چین برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین شیرارڈ کوپر کولس نے کہا کہ برطانیہ اور تیانجن کے درمیان کئی شعبوں میں ایک دوسرے کی تکمیل پائی جاتی ہے، جن میں سبز ٹیکنالوجی اور پائیدار جدت سے لے کر تعلیم اور پیشہ ورانہ خدمات تک شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!