اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ہوا اورشمسی بجلی کی صلاحیت پہلی مرتبہ تھرمل پاور سے...

چین کی ہوا اورشمسی بجلی کی صلاحیت پہلی مرتبہ تھرمل پاور سے زیادہ ہوگئی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہامی میں شی چھینگ زی شمسی بجلی گھر کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ہوا اور شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت مارچ کے اختتام تک 1.482 ارب کلوواٹ تک پہنچ کر تاریخ میں پہلی بار تھرمل پاور سے زیادہ ہوگئی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئی تنصیبات کی تیزی کے ساتھ ترقی سے ہوا اور شمسی توانائی کی صلاحیت کی تھرمل پاور پر برتری برقرار رہے گی۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوا اور شمسی ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی 536.4 ارب کلوواٹ-آورز تک پہنچ گئی جو چین کی بجلی کی مجموعی کھپت کا 22.5 فیصد ہے اور گزشتہ سال سے 4.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین میں قابل تجدید توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.41 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار کے 40 فیصد سے زائد ہے۔ قابل تجدید توانائی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

نئی توانائی کی صنعت نے ملک میں کاربن کے اخراج کے خلاف اقدامات بڑھاتے ہوئے حالیہ برسوں میں غیر معمولی رفتار سے ترقی  کی ہے۔

2013 سے ملک کی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت میں 180 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سالانہ نئی تنصیبات اب مجموعی عالمی صلاحیت کے 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں جو عالمی سطح پر ماحول دوست ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!