اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں پہلی سہ ماہی کے...

چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں پہلی سہ ماہی کے دوران 6.2 فیصد اضافہ

کمبوڈیا میں نوم پنہ ۔ سیہانوک ویل ایکسپریس وے پر نوم پنہ ٹول اسٹیشن کا منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 2025  کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافے سے 40.9 ارب امریکی ڈالرز رہی۔

وزارت تجارت کی ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال کے ابتدائی 3 ماہ میں غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 4.4 فیصد اضافے سے 35.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

پہلی سہ ماہی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں حصہ دار ممالک میں غیر مالیاتی  بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 8.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.6 فیصد اضافہ ہے۔

اس عرصے میں بیرون ملک معاہدہ شدہ منصوبوں کا کاروباری حجم 34.18 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد زائد ہے۔

پہلی سہ ماہی میں اس طرح کے منصوبوں میں نئے معاہدوں کی مالیت 26 فیصد اضافے کے ساتھ 58.67 ارب ڈالرہوگئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!