بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین کا عالمی تجارتی تنظیم پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ...

چین کا عالمی تجارتی تنظیم پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کا مطالبہ

چینی وزارت خارجہ کے تر جمان گو جیا کون نے کہا ہے چین دنیا کے باقی حصوں کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کو مرکز بنا تے ہوئے کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرتا رہے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کون  نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے باقی دنیا کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

گو نے ایک پریس بریفنگ میں عالمی تجارتی تنظیم کے قیام کی 30 ویں سالگرہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین  عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت پر کئے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری جاری رکھتے ہوئے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو آزاد بنانے ، سہولت کاری میں پیشرفت اور دنیا کو مزید فوائد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کھلا، مستحکم اور قابل پیشگوئی ادارہ جاتی ماحول فراہم کرکے عالمی تجارتی تنظیم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی تجارت مجموعی طور پر مستحکم اور منظم انداز سے ہو اور ارکان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم نے ترقی پذیر معیشتوں کو اقتصادی عالمگیریت میں شرکت کرواتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے میں معاونت کی ہے اور مختلف ممالک کے افراد کے درمیان فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد تجارت عالمی معیشت کی ترقی کے لئے ایک لازمی شرط ہے، آزاد تجارت کا حتمی مقصد باہمی مفید نتائج اور مشترکہ ترقی کا حصول ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!