اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی جانب سے 3 دن کے دوران غزہ میں 200 سے...

اسرائیل کی جانب سے 3 دن کے دوران غزہ میں 200 سے زائد حملے

غزہ شہر کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے  گزشتہ 3 دن میں غزہ کی پٹی پر 200 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں جس میں اسلامی جہاد تحریک کا ایک رکن جاں بحق ہو گیا۔

فوج نے بتایا کہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کی سہولیات ،  پناہ گاہوں ، راکٹ لانچ اور اسنائپر پوزیشنز، ہتھیاروں کے ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

فوج نے جاں بحق  جنگجو کی شناخت احمد منصور کے نام سے کی ہے جس کے بارے میں بتا یا گیا ہے کہ اس نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر ہونے والے اچانک حملے میں حصہ لیا تھا اور بعد میں جاری جنگ کے دوران راکٹ داغنے کی ہدایت دی تھی۔

رفح کے شبورہ اور تل السلطان  علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے دہشت گرد سہولیات  کو ختم کرکے دستی بموں، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

فوج نے بتایا  کہ رفح کو خان یونس اور باقی غزہ سے الگ کرنے والے  حال ہی تعمیر کردہ موراگ کوریڈور کے ساتھ فوجیوں نے ہتھیاروں کا پتہ لگایا،حماس کی سہولیات کو تباہ کیا اور کئی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!