اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے پی ایل اے نے فلپائنی بحری...

چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے پی ایل اے نے فلپائنی بحری جہاز کو نکال دیا

چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کا بحری جہاز سی فانگ چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل پانیوں میں گشت کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے فلپائنی بحری جہاز کو چین کی فوج نے باہر نکال دیا۔

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ کے ترجمان سینئر کیپٹین ژاؤ زی وے نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ نے فورسز کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلپائنی بحری جہاز کا قانونی طور پر سراغ لگائیں ، نگرانی کریں، انتباہ جاری کریں اور اسے سمندری حدود سے نکال دیں جو چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوا تھا۔

ژاؤ کا کہنا تھا کہ فلپائنی کارروائی سے نہ صرف چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہوئی بلکہ اس نے چینی اور عالمی قانون کی متعلقہ دفعات دونوں کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں فوری طور پر بند کرے، بصورت دیگر وہ تمام نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔

ژاؤ کا مزید کہنا تھا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج قومی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرنے اور بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام کو سختی سے برقرار رکھنے کے لئے ہر وقت انتہائی چوکس رہتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!