چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہوژو کی کاؤنٹی چھانگ شنگ میں ایک ایکسپریس ترسیلی ادارے میں خودکار انداز کی چھانٹی لائن دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت ایکسپریس ترسیل کے شعبے سے متعلق نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔
15 دفعات پر مشتمل یہ نئے ضابطے یکم جون سے لاگو ہوں گے۔
چین ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید، اعلیٰ معیار، محفوظ، موثر اور توانائی کی بچت والی ایکسپریس ترسیل کی خدمات کے نظام کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے جس سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔
قواعد وضوابط کے مطابق ماحول دوست پیکنگ مواد کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس میں تلف ہونے اور دوبارہ استعمال کی دونوں صلاحیتیں موجود ہوں۔
اس میں ماحول دوست پیکنگ کی تحقیق اور ترقی، ثانوی پیکنگ میں کمی اور پیکنگ مواد کی ری سائیکلنگ اور استعمال میں سرکاری اور کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ صارفین کی ذمہ داریوں کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link