چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں اسٹیل تیار کرنے والے ایک کارخانے میں ایک محنت کش ویلڈنگ کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کو جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ابتدائی 2 ماہ میں اضافے کی رفتار 5.9 فیصد رہی۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق صرف مارچ میں صنعتی پیداوارمیں ایک برس قبل سے 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعتی پیداوار کو ان بڑے کاروباری اداروں کی معاشی کارکردگی جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن میں سے ہر ایک کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) ہو۔
