اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر دکھ ہوا، ان کی شہادت کے بعد اسرائیل فلسطین جنگ بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد یہ فلسطینیوں کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی اسی قسم کا جواب متوقع ہے۔