’’ بہت اچھا! اب نیا ڈیزائن جلد ہی آ رہا ہے۔ میں رابی ہوں۔ میرا تعلق اردن سے ہے۔‘‘
رابی، ایک فیشن ڈیزائنر ہیں جو اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سال 2017 میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے یہاں ملبوسات کا اپنا برانڈ قائم کیا۔ شہر میں موجود ملبوسات کی مستحکم صنعت اور مؤثر نقل وحمل نے ان کے فیشن برانڈ کو ترقی دینے میں مدد فراہم کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رابی، فیشن ڈیزائنر
’’ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو ملبوسات کا ایک کاروبار چلا رہا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایک فرانسیسی ڈیزائنر کے زیر تربیت کام کیا تھا۔ اس وقت مجھے امید تھی کہ ایک روز میں عالمی سطح کا ایک مشہور فیشن برانڈ قائم کر لوں گا۔ میں سال 2017 میں چین آیا اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میرے اسٹوڈیوز میں سے ایک ہے۔ یہاں میں اپنے چینی شراکت دار کے ساتھ کام کرتا ہوں۔
ہم دنیا بھر میں 200 سے زائد عالمی برانڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہماری مصنوعات جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں فروخت ہوتی ہیں۔‘‘
ان کی اہلیہ چھن جیان شان، فوشان کی رہائشی ہیں۔ وہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی مصنوعات بھی ڈیزائن کرتی ہیں۔
وہ دونوں مل کر روایتی ثقافتی عناصر کو اپنے تخلیقی ڈیزائنز میں شامل کرتے ہیں۔ اس طرح روایتی چینی ثقافت سے متاثر جدید اور مقبول مصنوعات کا ’’گواؤ چاؤ‘‘ فیشن ایک نئے انداز میں ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چھن جیان شان، چینی ڈیزائنر
’’یہ قدرتی ریشم ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): رابی، فیشن ڈیزائنر
’’ یہی وہ ریشم ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): چھن جیان شان، چینی ڈیزائنر
’’ جی ہاں، اس کے بنائے جانے میں کئی مراحل آتے ہیں۔ یہ کافی مشکل کام ہے۔ ڈیزائن بھی روایتی ہوتاہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): چھن جیان شان، چینی ڈیزائنر
’’ مجھے یقین ہے کہ اب ہم ایک نئی قسم کا ’گواؤ چاؤ‘ تخلیق کر سکتے ہیں جو دنیا کو چینی ثقافتی عناصر دکھائے گا۔ یہ ’ققنس‘ دیکھیں، یہ ایک خوبصورت سا ڈیزائن ہے۔ یہ بہت زیادہ عالمی نوعیت کا ہے۔ اس طریقہ کار سے بھی یقیناً ہمارے نئے ڈیزائنز میں کام ہو گا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): رابی، فیشن ڈیزائنر
’’ لوگ اکثر فیشن کے رجحانات کی ملک یا خطے کے مطابق درجہ بندی کرتے ہیں۔ جیسا کہ مغربی، جاپانی، کوریائی، برطانوی طرز موجود ہیں۔ آج کل ’چینی طرز‘ عالمی فیشن میں سبقت لے چکا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): رابی، فیشن ڈیزائنر
’’ ایک پرانی چینی کہاوت ہے کہ ’تنوع میں ہم آہنگی، خوبصورتی میں شراکت‘۔ مجھے فوشان حقیقت میں بہت پسند ہے۔ یہ ایک دلکش جگہ ہے۔ مجھے یہاں زندگی کا ماحول بہت اچھا لگتا ہے۔ یہاں کی طویل تاریخ اور عظیم ثقافتی ورثہ کو میں بہت پسند کرتا ہوں۔ یہاں کی قدیم گلیاں، روایتی دستکاری اور منفرد لوک روایات مجھے مسحور کر دیتی ہیں۔ مجھے یہاں کی پر سکون زندگی پسند ہے۔ میں اپنی عربی کافی ایک طرف رکھ کر ایک خاموش کونے میں چین کی چائے کے کپ کے مزے لیتا ہوں۔ ارد گرد کے خوبصورت مناظر بھی بہت دلکش ہیں جن سے مجھےاپنے ڈیزائنز کے لئے تحریک ملتی ہے۔ یقیناً،مجھے یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے لگتے ہیں۔ وہ محنتی ہیں، سادہ دل ہیں اور زندگی کے جوش و جذبےسے بھرپور ہیں۔‘‘
فوشان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link