جنوبی کوریا، سیول میں چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ 13 ویں چین۔ جاپان۔ جنوبی کوریا سہ فریقی اقتصادی و تجارتی وزراء اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے عالمی تجارتی نتظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایولا کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں کہا ہے کہ چین ایک کھلے، جامع، شفاف اور غیر امتیازی کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ویڈیو کال میں فریقین نے امریکہ کے عائد کردہ نام نہاد اضافی ٹیکس کے ردعمل ، کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقراررکھنے اور عالمی تجارتی تنظیم کے کردار جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وانگ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے غیرمتوقع اضافی ٹیکسز یکطرفہ بدمعاشی کا ایک عمومی رویہ ہے۔یہ محصولات ترقی پذیر ممالک خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے اور یہ انسانی بحران کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔
وانگ نے عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان پر زور دیا کہ وہ متحد ہوں اور کھلے پن، تعاون اور کثیرالجہتی سے یکطرفہ، تحفظ پسندی اور بدمعاشی کے رویہ کا مقابلہ کریں۔
بات چیت کے دوران عالمی تجارتی نتظیم کی ڈائریکٹر جنرل اوکونجو ایولا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی نے عالمی تجارت اور معاشی ترقی کے امکانات کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان کو ایک کھلے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنے اور عالمی تجارتی تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت بات چیت اور تعاون سے اختلافات ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
