کانگ ڈنگ، سیچھوان: چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر کانگ ڈنگ میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے9 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق تبتی خوداختیار پریفیکچر گارژے کے شہر کانگ ڈنگ میں ہفتہ کی علی الصبح سیلابی ریلے اور مٹی کے تودےگرنے سے ری ڈی گاوں میں سرنگ کا پل گرنے کے علاوہ کئی ایک گھر تباہ ہوگئےتھے۔
حکام کے مطابق پیر کی صبح 9 بجے تک ہلاک ہونے والے 9افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں تاہم 18افرادتاحل لاپتہ ہیں۔