اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین چین میں جاپانی حملہ آوروں کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو رضاکاروں...

 چین میں جاپانی حملہ آوروں کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو رضاکاروں کا  خراجِ تحسین

چین کے صوبہ ہوبےکی ٹونگ چینگ کاؤنٹی میں رضاکاروں کے ایک گروپ نے جمعہ کے روز چھنگ منگ فیسٹیول کے موقع پر ’’800 ہیروز‘‘کے یادگاری مجسمے پر حاضر ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ 800 ہیروز چین کے ان سینکڑوں فوجیوں کی نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے 1937 میں حملہ آور جاپانی فوج کی مسلسل 4 روز تک مزاحمت کر کے شنگھائی کے سیہانگ گودام کا بہادری سے دفاع کیا تھا۔

اس مزاحمت نے اُس وقت پوری قوم کے حوصلے میں بے پناہ اضافہ کیا تھا۔

مزاحمت کرنے والے ان فوجیوں میں سے 200 سے زیادہ کا تعلق ٹونگ چینگ کاؤنٹی سے تھا۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): چھن ژینگ، رضاکار، شیان ننگ، صوبہ ہوبے

’’ ثابت قدمی کا جو جذبہ ان 800 ہیروز نے پیش کیا تھا وہ آج  کے اس نئے دور میں بھی ہم نوجوانوں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔ ہمیں اپنے اپنے کردار میں مسلسل ثابت قدمی دکھانا ہو گی۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے روزانہ کے معمول کے کاموں کے ذریعے اپنے حصے کی طاقت اس میں شامل کریں۔‘‘

شیان ننگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!