گجرات: گجرات میں عدالت پیشی پر جانیوالے مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں لادیاں کے قریب مخالف پارٹی نے عدالت پیشی پر جانے والوں کی گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت عطائ، عرفان ، شہزاد اور سفیان کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کوٹلہ کے گاؤں سمرالہ سے تھا۔پویس نے لاشوں کو تحویل میںلے کر اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔