اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ آزادانہ تجارت کا غیر متزلزل چیمپیئن رہے گا،مالیاتی سیکرٹری

ہانگ کانگ آزادانہ تجارت کا غیر متزلزل چیمپیئن رہے گا،مالیاتی سیکرٹری

چین کے جنوب ہانگ کانگ میں کنٹینر ٹرمینل کا منظر-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) حکومت آزاد بندرگاہ کے طور پر ہانگ کانگ کی حیثیت برقرار رکھے گی اور سامان، فنڈز اور معلومات کے آزادانہ بہاؤ کو یقینی بنائے گی۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تقریباً اس کے تمام تجارتی شراکت داروں سے درآمدات پر عائد کردہ نام نہاد اضافی ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اس سےعالمی ترسیلی ذرائع متاثر ہوئے ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چھن نے کہا کہ یہ ٹیکس عالمی برادری اور سرمایہ کار منڈیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر مسترد کئے گئے ہیں اور یہ امریکی معیشت اور اس کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اس کے صارفین کے لئے بھی نقصان دہ ہوں گے۔

ان محصولات نے امریکی سٹاک کو متاثر کیا جو گزشتہ ہفتے مسلسل 2 دن ڈوب گیا۔ یورپی اور ایشیائی حصص میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ کا بینچ مارک ہانگ سینگ انڈیکس پیر کو 3 ہزار پوائنٹس سے زائد گرگیا۔

چھن نے کہا کہ مربوط شرح تبادلہ نظام کے تحت ہانگ کانگ ڈالر مستحکم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی تجارت صحیح انداز میں ہموار طریقے سے چلی اور کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے نہیں آئی جو ہانگ کانگ کی منڈی پر نظامی اثرات مرتب کر سکے۔

چھن نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت مالیاتی خطرات سے بچاؤ کے لئے انتہائی چوکس رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!