اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیوزی لینڈ میں اوسمان تس باغات میں لالٹین فیسٹیول کا انعقاد

نیوزی لینڈ میں اوسمان تس باغات میں لالٹین فیسٹیول کا انعقاد

نیوزی لینڈ کے شہر ہیسٹنگز میں چینی طرز کے اوسمان تس باغ کامنظر-(شِنہوا)

ہیسٹنگز(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے شہر ہیسٹنگز کو ایک بار پھر کارن وال پارک میں شاندار اوسمان تس باغات میں لالٹین فیسٹیول سے روشن کیا گیا ہے۔

میلے کی افتتاحی رات مہمانوں کی بڑی تعداد نے باغات کا رخ کیا اور چینی ثقافت اور چمکدار لالٹینوں کی تعریف کی۔

یہ سالانہ تقریب ہیسٹنگز اور اس کے چینی سسٹرسٹی گوئی لِن  کے درمیان پائیدار تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ تعلقات پہلی بار 1981 میں قائم ہوئے تھے۔ یہ تہوار ثقافتی تعریف، برادری کے  اتحاد اور ہیسٹنگز میں چینی روایات کے متحرک جشن کی علامت کے طور پر جاناجاتا ہے۔

ہیسٹنگز اور گوئی لِن نے 4 مارچ 1981 کو چین-نیوزی لینڈ سسٹر سٹیز کے پہلے معاہدے پر دستخط کئےتھے۔

سسٹر سٹیز کے 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر 1996 میں اوسمان تس باغات کا افتتاح کیا گیا تھا۔ سال بھر عوام کے لئے کھلے رہنے والے یہ باغات دن کے وقت ایک پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں تاہم لالٹین فیسٹیول باغات کو رات کے وقت کے جادوئی تجربے میں تبدیل کرتا ہے۔

اوسمان تس باغات میں  2025 کا لالٹین فیسٹیول 8 روز تک جاری رہے گا جس میں فوڈ ٹرک چینی پکوان پیش کریں گے اور فنکار ثقافتی پرفارمنس پیش کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!