غزہ: حماس نے یحییٰ سینوار کو اپنے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسماعیل ہنیہ کی جگہ لیں گے جنہیں گزشتہ ہفتے تہران میں قتل کر دیا گیا تھا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم یحییٰ سینوار کے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کرتے ہیں جو اسماعیل ہنیہ کی جگہ لیں گے۔
61 سالہ سینوار 2017 سے غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں 20 سال سے زائد عرصہ گزارا اور 2011 میں اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت انہیں رہا کیا گیا تھا۔ اسرائیل انہیں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک تصورکرتا ہے۔