چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے دارالحکومت ہوہوٹ میں متعدد نجی کمپنیاں بائیو فارماسیوٹیکل صنعت میں اختراع کو فروغ دے رہی ہیں۔
اندرون منگولیا کنگڈم وے فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ 2004 میں قائم ہوئی۔ اس کمپنی کی غذائیت بڑھانے والی اور بائیو فارماسیوٹیکل مصنوعات چین سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): ژاؤ جیانگ بو، نائب منیجر، اندرون منگولیا کنگڈم وے فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ
’’ہم نے اس سال اپنے کواینزائم کیو 10 کی تزئین و آرائش اور توسیع کے منصوبے کو بڑھایا ہے۔ ہماری اصل پیداواری صلاحیت 620 ٹن سالانہ تھی، اس توسیع کے ساتھ اب یہ 920 ٹن تک پہنچ جائے گی۔‘‘
اندرون منگولیا چھانگ شینگ فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کی توجہ بنیادی طور پر اموکسیلین، ایمپیسلین کے فعال فارماسیوٹیکل اجزاء (اےپی آئیز)اور متعلقہ فارماسیوٹیکل انٹرمیڈیٹس کی پیداوار پر مرکوز ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): پینگ تاؤ، جنرل منیجر، اندرون منگولیا چھانگ شینگ فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ
"ہماری کمپنی اپنی مرکزی مصنوعات کے لئے ایک اہم مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔ اموکسیلین اےپی آئی پیداوار 6 ہزار ٹن، جبکہ ایمپیسلین کی پیداوار 2 ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے۔‘‘
یہ کمپنی ایک جدید پیداواری ’’لائٹ ہاؤس فیکٹری‘‘ اور ایک مکمل خودکار سٹیریوسکوپک گودام نقل و حمل سنٹر کی تعمیر پر بھی کام کر رہی ہے۔
ہو ہوٹ، چین سے نمائندہ شِنہو نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link